آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں میڑ ک کے اہلیت پر درجنوں امیدواران کی جانب سے جمع کروائی جانے والی اسناد جعلی ہونے کا انکشاف، مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے ایسے امیدواران کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دینے کے لیے مشاورت جاری ہے، زرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں 31سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں میٹرک کی اہلیت پورا کرنے کے لیے مختلف امیدواران کی جانب سے جعلی اسناد جمع کروائی گئی ہیں، سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ جمع کروائی جانے والی تمام اسناد کو متعلقہ اتھارٹی سے جانچ پڑتال کروائی جائے ،تاکہ قانون کے مغائر ایسے اقدامات کرنے والے عناصر اور عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر بے نقاب ہو سکے اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے جو اس طرح کے اقدامات میں ملوث پائے جائیں ۔
انکشاف