اسلام آباد ( وائس آف کشمیر نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کیخلاف قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بہارہ کہو بائی پاس کے قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پر تعمیرات روکنے کے حکم میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بہارہ کہو بائی پاس کے موجودہ منصوبے کی تعمیر کیلئے کوئی ایک بھی گھر نہیں گرانا پڑے گا وقت کی کمی کے باعث حکم امتناع کیخلاف سی ڈی اے کے وکیل حافظ عرفات کے دلائل مکمل نہ ہوسکے وکیل سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ چالیس سال کے دوران سی ڈی اے کیساتھ کوئی لیز ایگریمنٹ نہیں کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں دیگر تمام اداروں اور یونیورسٹیز کا سی ڈی اے کیساتھ باقاعدہ لیز ایگزیمنٹ موجود ہے عدالت نے حکم امتناعی کو برقرار رکھتے ہوئے سماعت نو دسمبر تک ملتوی کردی۔