صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحرشمشاد مرزا اور آرمی چیف عاصم منیر کو’ نشان امتیاز ملٹری‘ سے نواز دیا ۔ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرعارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا ۔ صدر علوی نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بھی نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعظم آزادکشمیربھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزراء خواجہ آصف ، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک تھے۔ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر وزرا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
نشان امتیاز ملٹری