راولاکوٹ(وائس آف کشمیر نیوز) پاکستان مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنما و سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر حکومت سردا ر عابد حسین خان، سابق صدر اتی مشیر و ضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار اعجاز یوسف ،سردار عامر خورشید ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی سردار عامر خورشید ودیگر نے گذشتہ روز غازی ملت پریس کلب روالاکوٹ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے لیے مشترکہ طور پر میئر و ڈپٹی میئر لانے کا اعلان کیا ہے، جلد ہی مشاورت سے میونسپل کاپوریشن راولاکوٹ کے لیے مئیر اور ڈپٹی میئر کے لیے امیدوران کونامزد کر دیاجائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل بھی میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر چکی ہے، ہم نے مشترکہ طور پر 7نشستوں کیساتھ میئر شب کے لیے آغاز کیا ہے، میونسپل کارپوریشن کی باقی 15نشستوں سے کامیاب ہونے والے امیدواران کیساتھ رابطے قائم کیے جائیں گئے ، جس کے لیے مختلف کامیاب ہونے والے مختلف امیدواران سے رابطے جاری ہیں ان رہنماوں نے مزید کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے ہم نے مشترکہ جدوجہد کا عزم کر رکھا ہے اس موقع پر ان رہنماوں نے میرپور بورڈ کی جانب سے غلط مارکنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور طلبہ کے مسائل کو حل کیا جائے
متحدہ اپوزیشن