پروفیسر ملازم حسین بخاری پرنسپل آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج و چیئر مین جوائنٹ ایڈمیشن کمیٹی کا شاندار اقدام ٗ پی ایم ڈی سی کے وائس پریذیڈنٹ پروفیسر خورشید کو مطمئن کرنے میں کامیاب،آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز میں سال 2022-23کے لیے اضافی سیٹیں بحال ،تفصیلات کے مطابق پروفیسر ملازم حسین بخاری پرنسپل آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج و چیئر مین جوائنٹ ایڈمیشن کمیٹی کی پی ایم ڈی سی کے نائب صدر پروفیسر خورشید اور لیگل ونگ کی انچارج سارہ رباب سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی ٗ جس میں انہیں بتایا گیا کہ پی ایم ڈی سی نے آزاد جموں وکشمیر کی تینوں میڈیکل کالجز کی اضافی سیٹوں کو ختم کرنے کا جو اقدام کیا ہے وہ یکطرفہ اور نا انصافی پر مبنی ہے ٗ انہیں بتایا گیا کہ سیشن 2020-21میں جب پی ایم ڈ ی سی کی جانب سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے آزاد جموں وکشمیر کی دس سیٹیں ختم کر دی گئیں تھیں تو ان سیٹوں کی تلافی کیلئے پی ایم ڈی سی نے پندرہ اضافی سیٹیں دی تھیں اور ریاست کی درخواست پر آزاد جموں و کشمیر کے پبلک سیکٹر میڈیکل کالجز کی پندرہ سیٹیں پاکستان میڈیکل کمشن نے منظور کی تھیں ٗ جن میں سے دس نشستیں ہمارے کوٹے کیلئے تھیں جبکہ فاٹہ کیلئے تین ٗ جی بی کیلئے دو ٗ نشستیں مختص کی گئی تھیں بعد ازاں پی ایم سی کی طرف سے پندرہ سیٹوں کو اضافی طور پر منظور کیا گیا تھا جس میں سے آٹھ سیٹیں ایچ ای سی اسکالر شپ کیلئے ٗ سات سیٹیں سیلف فنانس داخلوں کیلئے ٗ محسوس کی گئی تھیں ٗ اس کٹوتی کی تلافی کیلئے تیس نشستیں بڑھائی گئیں ان میں سے 16نشستیں آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے مختص تھیں
سیٹیں بحال