میر پور، سہنسہ،چڑھوئی،کھڑی شریف،تتہ پانی ،ڈڈیال( وائس آف کشمیر نیوز)آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ، الیکشن کمیشن کو موصول نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن میں پاکستان تحریک انصاف 373 سیٹوں کے ساتھ پہلے پاکستان مسلم لیگ ن 231 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 140 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار 315، مسلم کانفرنس 8، تحریک لبیک 7، جماعت اسلامی 1 سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی،میرپور میونسپل کارپوریشن کی 46 سیٹوں کے مکمل نتائج کا غیر حتمی اعلان مکمل ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف نے 23 سیٹیں حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ ن لیگ 12 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ۔10 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔ آزاد امیدواروں میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے پانچ پانچ حمایت یافتہ امیدوار ہیں میرپور شہر میں میونسپل کارپوریشن کی حکمرانی تحریک انصاف کا مقدر بن گئی،بلدیاتی الیکشن میں حلقہ سہنسہ سے پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ۔ ڈسٹرکٹ کونسل کی سات نشستوں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی ایک ایک نشست پر کامیاب ہو گئی جبکہ میونسپل کمیٹی کی تین نشستوں میں دو پی ٹی آئی اور ایک پر مسلم کانفرنس کا میاب قرار پائی ، یونین کونسل سہنسہ سے ضلع کونسل کے امید وار چوہدری ربنواز یونین کونسل سہرمنڈی سے جمیل چوہان یونین کونسل کٹھاڑ سے چوہدری جہانزیب ایڈووکیٹ یونین کونسل تریڈی دہار سے چوہدری خورشید یونین کونسل ناون سے عبدالغفور جاوید پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر فاتح قرار پائے جبکہ یونین کونسل تڑالہ سے ن لیک کے نامزد امیدوار راجہ ندیم ایڈووکیٹ اور یونین کونسل اٹکورہ سے پی پی کے نامزد امیدوار سردار شمع ویل ممبر ضلع کونسل منتخب ہو گئے ۔میونسپل کمیٹی کی وارڈ سہنسہ سائنلہ جزوی پیائی سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ شکیل ضیاء وارڈ چھتران رتالی جزوی ففڑیلہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار عدنان صدیق اور وارڈ کوٹلہ بڈلی نرناہ سے بھی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری سجاد عجائب کامیاب قرار پائے جبکہ لوکل کونسل کی اکثریتی نشستوں پر بھی پی ٹی آئی کے امیدوارں نے کامیابی حاصل کی ہے، چڑھوئی کی تمام یونین کونسلز کی 10سیٹوں میں سے ایک سیٹ کے علاوہ 9 کے رزلٹ جاری ،جن کےمطابق خانکہ کوٹہڑہ سے ن لیگ کے راجہ کامران نے 2380 ووٹ لے کر،یونین کونسل کوٹلی سوہلناں سے ن لیگ کے راجہ عابد ایوب نے 3114 ووٹ لے کر ،یونین کونسل تھروچی سے ن لیگ کے آفتاب پوتا نے2886 ووٹ کیساتھ جبکہ یونین کونسل براٹلہ سے پی پی کے راجہ گل پٹھان نے3780 حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ،یونین کونسل پرائی سے پی ٹی ائی کے غفارت شاہد نے2933 لے کر کامیاب، یونین کونسل راجدھانی شہنواز یاسین پر دھندلی کے الزامات کے پیش نظر رزلٹ روک لیا گیا ،یونین کونسل ڈونگی سگیام پی پی کے انجنئیر ارسلان 2032 ووٹ حاصل کئے ،یونین کونسل چڑہوئی سےپی پی کے راجہ مزمل نے2582 لیکر کامیاب جبکہ چڑہوئی یونین کونسل ٹائیں سے ن لیگ کے راجہ یاسر اقبال 1682 ووٹ سے کامیاب ، یونین کونسل ناڑ ددلیال سے پی پی کےچوہدری کرامت حسین 2345 ووٹ حاصل کر کےکامیاب اس طرح مجموعی طور پر حلقہ بھر سے 9 سیٹوں میں 4 پیپلز پارٹی 4 ن لیگ اور ایک پی ٹی آئی نے حاصل کی جبکہ راجدھانی کا رزلٹ باقی ہے حلقہ میں ایک ٹاؤن کمیٹی چڑھوئی کی وارڈ 1 سے آزاد امیدوار نمبردار سلطان ، دوسری وارڈ سے راجہ وقاص سلیم نے کامیابی حاصل کی ، کھڑی شریف کی 10یونین کونسل میں اصل مقابلہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارں کے درمیان تھا ، کھڑی شریف کے حلقہ نمبر 4کی 10یونین کونسل میں سے تحریک انصاف کے 8امیدوارجن میں چوہدری تیمور فاروق ۔یوسی کھڑی خاص۔چوھدری اسلام الحق ۔یوسی لہڑی ۔چوھدری محمود احمد ۔یو سی عزیز پور ۔راجہ نوید گوگا ۔یوسی ۔سنکیاہ ۔چوھدری بنارس اعظم ۔یوسی پنڈی سبھروال ۔چوھدری ممتاز احمد ۔یوسی سموال شریف ۔چوھدری نصرت ٹھاکر ۔یوسی جاتلاں ۔اور چوہدری الطاف حسین ڈربی ۔یوسی ساھنگ سے کامیاب ھوے جبکہ اس 2 سیٹ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارں راجہ سبطین خان ۔یوسی افضل پور اور مرزا محمد الیاس ۔یوسی نواں گراں سے اپنی کامیابی سمیٹ سکے ، حلقہ ایل اے08راج محل کوٹلی1میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کی بہترین حکمت عملی سے 10یونین کونسلزمیں سے 06کے اندرپی ٹی آئی نے میدان مار لیا، باقی 04یونین کونسلز میں سے01میںپی ایم ایل این ،01میں پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈروں جبکہ 02میں آزاداُمیدواران نے کامیابی حاصل کی ، یونین کونسل میں پی ٹی آئی کے ملک شاہنواز زراعت ایڈووکیٹ 2325 ووٹ لیکر کامیاب ، یونین کونسل پھگواڑی میں پی ٹی آئی کے راجہ عاقب امیر3293 ووٹ لیکر ، یونین کونسل ساوڑ تتہ پانی میں آزاداُمیدوار ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ 1866ووٹ لیکر ،یونین کونسل جنجوڑہ میں پی ٹی آئی کے ملک نسیم انجم2118 ووٹ لیکر ، یونین کونسل دھنواںمیں پی ٹی آئی کے نعیم اصغر ملک 2177ووٹ لیکر ، یونین کونسل گوئی خاص میں پی ٹی آئی کے شاہد رشید ملک 2938ووٹ لیکر ،یونین کونسل گوئی بٹالی میںپی ایم ایل این کے چوہدری محمد آصف1934 ووٹ لیکر ،یونین کونسل دندلی میں پی ٹی آئی کے چوہدری ابرار حسین2246ووٹ لیکر ،یونین کونسل پناگ میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری زمان المعروف جنگی1608ووٹ لیکر ، یونین کونسل قمروٹی میںمتفقہ آزاداُمیدوار نمبردار ملک غلام غوث 2000ووٹ لیکرکامیاب ہوئے ،ڈڈیال میں پی ٹی آئی نے 9 میں سے 8 یونین کو نسل میں پی ٹی آئی نے ٹکٹ دئیے تھے آٹھوں کامیاب ،ایک نشست پر حمایت یافتہ کامیاب ہو گیا
بلدیاتی نتائج