مظفر آباد(وائس آف کشمیر نیوز) سیکرٹری جنرل او آئی سی کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ، مسئلہ کشمیر کا پرامان حل ہمارا فرض ہے ،اسلامی تعاون تنظیم پاکستان میں 3 روزہ دورے پر موجود اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا،سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جموں و کشمیر کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ بھی کیا،دورہ آزاد کشمیر کے دوران سیکرٹری جنرل او آئی سی نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے شکار کشمیریوں کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی،اس موقع پراسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل او آئی سی کی اولین ترجیح اورہمارا فرض ہے ، میرے دورہ آزادکشمیر کا مقصد یہاں کے حالات کا جائزہ لینا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی واظہار ہمدردی ہے ۔مسئلہ کشمیر پرتمام (باقی صفحہ4بقیہ نمبر2)

اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ’چینل آف ڈسکشن‘ اوپن کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس مسئلہ کا ڈپلومیسی کے ذریعے حل نکالاجا سکے ۔ اسلامی دنیا تک کشمیریوں کی آواز پہنچائیں گے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھی اس حوالہ سے آن بورڈ لیں گے ۔ کشمیراو آئی سی کا حصہ ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نکالیں ۔ ان خیالات کا اظہار او آئی سی سیکرٹری جنر ل نے ایوان صدر مظفرآباد میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی مشیر برائے امور کشمیر قمرالزمان کائرہ ، ایمبیسڈر صالح حمد الصبحانی سعودی عربیہ، ایمبیسڈر شاہین عبداللہ عبداللوی آذربائیجان، ایمبیسڈرمحنت متینکرترکیہ، ایمبیسڈر دعی علی نایئجریا ،ایمبسڈریوسف الدوبدوی، ایمسڈر احمد سریر، ایمبسڈر اسکار، مسٹر منصور،ہمال ایمانی ، محمد عاطف، وقاص لطیف ، آزادکشمیر کے وزیرایس ڈی ایم اے چوہدری محمد اکبر ابراہیم ، چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر محمد عثمان چاچڑودیگر بھی موجود تھے ۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ آج ہم نے ایل او سی کا دورہ کیا ہے وہاں ہندوستانی فوج کی جارحیت کے متاثرین سے ملاقات بھی کی ہے تاکہ حالات کا جائزہ لیکر اس مسئلے کے حل کی جانب قدم اٹھایا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے دنیا کو مزید بتانے کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری جنرل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کا نمائندہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور اس کو حل کرنا ہماری ہماری ذمہ داری ہے۔ دوست ممالک کے ساتھ مل کر اس مسئلہ کا حل نکالیں گے تاکہ خطہ میں امن و امان قائم ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام ممبران ممالک کو مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے بہتر فیصلہ لینے کے لئے کہا ہے اور ہم باتوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
او آئی سی