پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ یورپ جانا چاہتے ہیں، آزاد کشمیر کی پارلیمانی تاریخ کی انوکھی درخواست ،آزاد کشمیر کے پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو یورپ کے دورے کے لئے تحریر کی گئی درخواست سوشل میڈیا پر وائرل ، درخواست کا متن یورپ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے قانون کوآزاد کشمیر میں لاگو کرنے کے لئے یورپ کا سرکاری اخراجات پر سرکاری دورہ کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کے ہمراہ عائشہ بٹ اور محمد ابراہیم کو بھی سرکاری وفد میں شامل کرنے کی منظوری دی جائے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے اتحادی ، راولپنڈی کے سیاسی رہنما شیخ رشید احمد کی عوامی مسلم لیگ میں شامل ، آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے43ویلی4سے رکن اسمبلی ، آزاد کشمیر اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو باقاعدہ طور پر درخواست دی ہے۔ اس درخواست میں پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ کے قانون/نظام اور سٹریکچر کو بہتر کرنے کے لئے سرکاری سطح پر یورپ کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور وہاں پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے قانون کو آزاد کشمیر میں بھی لاگو کرنے کا خواہشمند ہے،آزاد کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہونے کے باعث آئے روز عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہذا بمہربانی ملتمس ہوں کہ سرکاری دورہ اور دورے کے دوران اٹھنے والے اخراجات کے علاوہ دورہ کے دوران درج ذیل افراد(عائشہ بٹ، محمد ابراہیم کو بھی ہمراہ رکھنے کی تحت ضابطہ منظوری دیتے ہوئے مزید احکامات صادر فرمائے جائیں
نو کحی در خؤ است