چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد کشمیر نے 27تبادلہ جات ٗ تعیناتیوں کی منظوری صادر کر دی ٗ تعینات و تبدیل ہونے والوں میں عمران وزیر سول جج باغ کو تبدیل کر کے سول جج پلندری عقیل احمد سول جج کورٹ نمبر 3مظفرآباد کو تبدیل کر کے سول جج کورٹ نمبر 2راولاکوٹ،عثمان حیدر سول جج چڑہوئی کو سول جج کھوئی رٹہ ٗ سید برہان حیدر گردیزی سول جج دھیر کوٹ کو تبدیل کر کے سول جج لیپہ ٗ ظہور الہی سول جج نکیال کو تبدیل کر کے سول جج ہجیرہ ٗ نعیم احمد سول جج بلوچ کو تبدیل کر کے سول جج کورٹ نمبر 2میر پور ٗ ابصار افتخار سول جج تراڑ کھل کو تبدیل کر کے سول جج عباس پور ٗ محمد صغیر خان سول جج عباس پور کو تبدیل کر کے سول جج کورٹ نمبر 1راولاکوٹ ٗ فرحین عزیز سول جج کورٹ نمبر 2میر پور کو تبدیل کر کے سول جج کورٹ نمبر 2کوٹلی ٗ خرم نذیر عباسی سول جج جہلم ویلی ہٹیاں بالا کو تبدیل کر کے سول جج کورٹ نمبر 2مظفرآباد ٗ نورین لطیف سول جج کورٹ نمبر 2مظفرآباد کو تبدیل کر کے سول جج ٹریفک مجسٹریٹ کورٹ نمبر 4مظفرآباد ٗ سید مظہر علی کاظمی سول جج ٹریفک مجسٹریٹ کورٹ نمبر 4مظفرآباد کو تبدیل کر کے سول جج کورٹ نمبر 3مظفرآباد ٗ عابد حنیف سول جج کھوئی رٹہ کو تبدیل کر کے سول جج باغ ٗ وسیم حسین سول جج کورٹ نمبر 1کوٹلی کو تبدیل کر کے سول جج نکیال ٗ محمد شہزاد انور سول جج ہجیرہ کو تبدیل کر کے سول جج دھیر کوٹ ٗ بابر علی خان سول جج سماہنی کو تبدیل کر کے سول جج تراڑ کھل ٗ عاطف خلیل سول جج کورٹ نمبر 1راولا کوٹ کو تبدیل کر کے سول جج کورٹ نمبر 1کوٹلی ٗ حامد مسعود عباسی نو تقرر سول جج کو سول جج پانیوالہ داتوٹ ٗ گوہر الرحمن نو تقرر سول جج کو سول جج جہلم ویلی ہٹیاں بالا ٗ سحرش امتیاز حسین نو تقرر سول جج کو سول جج برنالہ ٗ محمد عثمان طاہر نو تقرر سول جج کو سول جج چڑہوئی ٗ بلال مصطفیٰ راجہ نو تقرر سول جج کو سول جج حویلی ٗ تبسم شفیع نو تقرر سول جج کو سول جج چکار ٗ رضوان احمد سول جج ڈڈیال کو تبدیل کر کے سول جج سماہنی ٗ امجد حسین سول جج لیپہ کو تبدیل کر کے سول جج شاردہ ٗ نوشین پرویز سول جج برنالہ کو تبدیل کر کے سول جج ڈڈیال اور عمر حسنین نوابی سول جج پلندری سدھنوتی کو تبدیل کر کے سول جج بلوچ تعینات کر دیا گیا ٗ نئی جائے تعیناتی پر آفیسران مذکوریان اندر تین یوم حاضر ہونے کے پابند ہوں گے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
تبادلے