وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے آزاد حکومت اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ فنڈکٹوتی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ، ریکارڈ چیک کر لیں، گزشتہ روز قمر زمان کائرہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے کہا ہےکہ حکومت نے عمران خان سے مذاکرات میں اعتماد میں لیا ہے ، جب ہم حکومت میں آئے تو اندازہ نہیں تھا عمران خان نے اتنے حالات خراب کیے ہیں۔ملک کو سب سے بڑا خطرہ عمران خان کے رویے سے ہے۔عمران خان سے حکومت مذاکرات کر رہی ہے اور اس نے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی اور جی بی حکومتوں نے غلط بیانی کی وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستسان کو چیلنج دیتا ہوں۔کسی کے فنڈز نہیؓں روکے گئے میڈیا میں فنڈ روکے جانے کی تردید کرتے ہیں۔وہ آئیں اور سارا ریکارڈ چیک کر لیں۔

کائرہ