قانون و انصاف پارلیمانی آفیئرز اینڈ ہیومن رایٹس ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر نے محکمہ بلدیات، یوتھ نشستوں کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کر دیا،لوکل کونسل میں یوتھ کی مخصوص نشستوں کے لیے عمر کی حد 18 تا 35 سال کے بجائے 18 تا 40 سال کر دی گئی۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری۔تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 سیکشن دو میں تبدیلی کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے ترمیم کا آرڈینس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مخصوص نشستوں کے لے عمر کی بالائی حد 18 تا 35 سال کے بجائے 18سے 40 سال مقرر کر دی گئی ہے۔
اضافہ