ذاکر اقبال ڈی ایس پی ٹریفک مظفر آباد تبدیل، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا جبکہ سید رضا الحسن گیلانی ڈی ایس پی ٹریفک تعینات۔ تفصیلات کے مطابق مکتوب کے مطابق ذاکراقبال ڈی ایس پی ٹریفک مظفرآباد کو تبدیل کرکے بطور ڈی ایس پی سپیشل برانچ بخلاف خالی آسامی تعینات کر دیا گیا جبکہ سید رضا الحسن گیلانی متعینہ احتساب بیورو کو آبائی محکمہ پولیس واپس تبدیل کر کے ڈی ایس پی ٹریفک مظفرآباد بجائے شماریہ نمبر 1 بالا تعینات کر دیا گیا،آفیسر مزکور کے متبادل احتساب بیورو میں تعیناتی کے لیے علیحدہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تبادلے