ذرائع کے مطابق بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے صدر خاور سعید کی نوکری میں ایک سال کی توسیع کےمتعلق چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی جانب سے دوبار فائل اعتراض لگا کر واپس بھیجی گئی جبکہ سیکرٹری فنانس کی جانب سے چار صفحات مشتمل اختلافی نوٹ کے باوجود سیاسی دباؤ پر خاور سعید ایک سال کا کنٹریکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صدر بینک کشمیر خاور سعیدنے نوکری پکی کرنے کیلئے بااثر بورڈ ممبر کی این جی او کو سیلاب زدگان کیلئے 10لاکھ عطا کردیئےتھے ۔