اسلام آباد رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان نے 141ارب روپے کی الیکٹریکل مشینری درآمد کی،ٹیلی کام مشینری درآمدات کاحجم 77ارب روپے رہا،پاکستان میں مجموعی ملکی پیداوار میں سرمایہ کاری کا تناسب صرف 15فیصد،چین 43 فیصدتناسب سے خطے میں سرفہرست۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری سے پاکستان کو زراعت اور صنعت کے شعبوں میں پیداواری صلاحیت بڑھانے اور درآمدی مشینری پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔اس وقت ٹیکسٹائل، تعمیرات اور توانائی جیسی پاکستان کی بڑی صنعتیں درآمدات کے ذریعے مشینری کی اپنی مانگ پوری کرتی ہیں۔ ملک جدید ٹیکنالوجی متعارف کر کے اور تحقیق و ترقی کو فروغ دے کر درآمدی مشینری پر انحصار کم کر سکتا ہے۔لاہور یونیورسٹی کے ایک ماہر معاشیات ڈاکٹر غلام غوث نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ سرمایہ کاری معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
الیکٹریکل مشینری درآمد