پورٹ قاسم پر سویا بین کی کلیئرنس میں تاخیر کے باعث پولٹری فارمزکے پاس فیڈ اسٹاک ختم ہونے لگا،مرغی کی قیمت ایک ہزار روپے کلو تک جانے کا خدشہ، 25لاکھ لوگ بے روزگار ہو جائیں گے،پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے جاری، فیڈ کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے ہزاروں پولٹری شیڈز بند، پولٹری سیکٹر کا سالانہ ٹرن اوور 800ارب روپے سے زائد ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں چکن اور انڈوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے جا رہی ہیں کیونکہ پورٹ قاسم پر سویا بین کی ترسیل کی کلیئرنس میں تاخیر کے باعث پولٹری فارمرز کے پاس فیڈ اسٹاک ختم ہو رہا ہے۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندے ملک کے تمام میٹروپولیٹن شہروں میں پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اور متعلقہ حکام سے سویا بین کی ترسیل کی جلد کلیئرنس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خدشہ