چترال میں امریکی شہری نے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کو 1 لاکھ 5 ہزار ڈالر کے پرمٹ پر 45 انچ لمبے سینگوں والے مارخور کا شکار کرلیا،امریکی شہری نے چترال شہر کے نواحی گاؤں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے، جو اس سال کا پہلا شکار تھا، جس کی سینگوں کا سائز 45 انچ تھا،امریکی شکاری مسٹر کلیمپر ٹوڈکیون نے ٹرافی ہنٹنگ کیلیے 1 لاکھ پانچ ہزار امریکن ڈالر یعنی (2 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار روپے) کے عوض محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے پرمٹ حاصل کیا تھا۔