مظفرآباد، سپریم کورٹ آف آزاد کشمیرکے فل بینچ نے تمام ترقیاتی ادارہ جات کے چیئر مین اور ڈی جی فارغ کر دئیے ٗ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر کے فل بینچ نے تمام ترقیاتی ادارہ جات کے چیئر مین اور ڈی جی کو فارغ کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکومت آزاد کشمیر چیئر مین کی تعیناتی کے قوانین نہیں بناتی تب تک چیئر مین اور ڈی جی کا چارج چیف انجینئر یا سپرنٹڈنٹ انجینئر کو دیا جائے ٗ،سپریم کورٹ آ ف آزاد کشمیر نے فیصلے کو فوری نافذ العمل کرنے کا حکم بھی صادر کیا ہے ۔سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کےجملہ ترقیاتی اداروں کے چئیرمینوں کی تعیناتیاں غیر آئینی قرار دیتے ہوئے حکومت کو تین مہینے کا وقت دیا کہ وہ اس حوالے سے ضروری قانون سازی کرے اور تب تک محکمہ تعمیرات عامہ کے انجنئیرز جو اس آسامی کی اہلیت رکھتے ہوں ان کو چارج دیا جائے۔ عدالت نے یہ حکم پی ڈی اے راولاکوٹ کے چیئرمین سردار عامر جمیل کی تقرری کے خلاف زیر سماعت پٹیشن میں دیا ہے۔

ڈی جی فارغ