وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر وزیراعظم نے عوام کیلئے خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے بھی خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کیلئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا ہے