باغ ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کو بنی پساری کے مقام پرحکومت آزاد کشمیر کی طرف سے 2000 کنال فراہم کردہ زمین میں میونسپل کارپوریشن باغ کا گیسٹ ہاوس بھی موجود تھا۔ متعلقہ عمارت کا یونیورسٹی کو مختص شدہ رقبہ کے اندر ہونے کی وجہ سے حکومت نے Acquisition of Land پراجیکٹ سے رقم فراہم کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن باغ کی عمارت ویمن یونیورسٹی باغ کو فراہم کر دی اور اب یہ عمارت ویمن یونیورسٹی باغ کی ملکیت ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے ڈپٹی کمشنر باغ عبد الحمید کیانی کو چیک پیش کیا. ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر کمال حسین،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسزڈاکٹر محمد مشتاق، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار امتیاز چغتائی،مجسٹریٹ سرفراز بیگ،رجسٹرار ڈاکٹر سیدہ صدیقہ فردوس،ڈائریکٹر فنانس صاحبزادہ محمد زاہد،ڈائریکٹر اسٹیٹ سردار اورنگزیب، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ بتول اور جملہ آفیسران بھی موجود تھے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے حصول اراضی اور عمارت کے لیے وزیر حکومت سردار میر اکبر خان ، ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی ،میونسپل کارپوریشن باغ اور تمام اداروں کاشکریہ ادا کیا جنھوں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔
اراضی