مظفرآباد آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے میرپور اور راولاکوٹ ڈویژن ہا کی تمام الیکشن پٹیشنز کو وصول کرنے کا اختیار اسسٹنٹ الیکشن کمشنرز میرپور کودیا جو الیکشن پٹیشنز وصول کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ارسال کریں گے۔ جبکہ مظفرآباد ڈویژن کی تمام الیکشن پٹیشنز براہ راست الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں وصول کی جائیں گی۔ ان تمام الیکشن پٹیشنز کو الیکشن ٹربیونل کو ریفر کرنے کا اختیار سیکرٹری الیکشن کمیشن کو تفویض کیا جاتا ہے جو تمام الیکشن پٹیشنز مطابق ضابطہ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کریں گے۔
اختیار