اسلام آباد ( ادریس احمد اعوان سے)بینک آف آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ وئیر بنانے کے انتہائی اہم منصوبے پر پیپرا رولز کی خلاف ورزی ،دوارب سے زائد کا ٹھیکہ بڑے کمیشن کی غرض سے سافٹ وئیر پراجیکٹ آئی کنسلٹ نامی کمپنی سنگل بڈ کے طور پر قبول کر کیا گیا جبکہ آئی کنسلٹ 49 فیصد شئیر ہولڈنگ پر مارکیٹنگ بھی کرے گی ، آئی کنسلٹ چار کمپنیوں کا جوائنٹ وینچر ہے جبکہ سافٹ وئیر سے متعلق پروفیشنل کمپنی کو ڈس کوالیفائی کرتے ہوئے نظر انداز کر دیا گیا، دوسری جانب مدت ملازمت میں توسیع حاصل کرنے والے آزاد کشمیر بینک کے صدر خاور سعید بہترین سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں ایک معتبر زرائع نے بتایا ہے کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے اندر چند انتظامی افسران نے وزیر خزانہ اور حکام بالا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے بینک سافٹ وئیر بنانےکے دو ارب سے زائد کے منصوبے کی اوارڈیشن پر آئی کنسلٹ نامی کمپنی کو سنگل بڈ کے طور پر قبول کر کیا گیا ہے جبکہ زرائع نے دعوہ کیا ہے کہ سافٹ وئیر بنانے کی معروف پروفیشنل کمپنی آٹو سافٹ کو ٹیکنیکل ڈس کوالیفائی کر دیا گیا ہے زرائع کے مطابق مزکورہ کمپنی پاکستان کے بیشتر نجی بینکوں کے سافٹ وئیر بھی تیار کر چکی ہے ، زرائع کے مطابق بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے صدر خاور سعید کی نوکری میں ایک سال کی توسیع کے متعلق چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی جانب سے دوبار فائل اعتراض لگا کر واپس بھیجی گئی جبکہ سیکرٹری فنانس کی جانب سے چار صفحات مشتمل اختلافی نوٹ کے باوجود سیاسی دباؤ پر خاور سعید ایک سال کا کنٹریکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔