عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کے لارجر بینچ نے واپڈا اور برقیات کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےمکمل ریکارڈ پیش کرنےکا حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عدالت العالیہ نے کہاہے کہ آزاد کشمیر سے پیدا اور استعمال ہونے والی بجلی کا ریکارڈ اورتفصیل پیش کرنے کو کوئی بھی تیار نہیں ہے ، کیا یہ چوروں کی ریاست ہے جہاں نہ پانی کا ریکارڈ ہے نہ بجلی کا ریکارڈ ہے کہ یہ کدھر جا رہی ہے؟ منگلا ڈیم سے پیدا اور استعمال ہونے والی بجلی کا مکمل ریکارڈ اندر پندرہ ایام پیش کیا جائے۔ ہائی کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر کے لارجر بینچ نے واپڈا اور برقیات کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےمکمل ریکارڈ پیش کرنےکا حکم صادر کر دیا ۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ