پاکستان تحریک انصاف نے جمعرات کو لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لکھاکہ کل جمعرات کو 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکن، ارکان اسمبلی اور تمام مرکزی قیادت جمع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان اس اجتماع سے آن لائن خطاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ عوام غیر آئینی کھیل میں خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔