فوٹو: پی اے سی ویب سائٹ
فوٹو: پی اے سی ویب سائٹ

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ڈی جی رینجرز  اور آئی جی ایف سی نارتھ کی عدم موجودگی پر آرمی چیف کو شکایت کی ہدایت کردی۔

نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی ایف سی نارتھ کی عدم موجودگی پر آرمی چیف کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی اے سی نے ڈی جی رینجرزکی غیر حاضری کے باعث رینجرز سے متعلقہ آڈٹ اعتراضات سننے سے انکار کر دیا۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ رینجرز کے پیراز انتہائی تشویش والے ہیں لیکن ڈی جی رینجرز نہیں آئے۔

پی اے سی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو بھی اظہار ناراضگی کا نوٹس دیا گیا۔