راولاکوٹ آزاد پتن پل پر نوجوان نے دریا جہلم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، نوجوان کا تعلق چھوٹا گلہ سے بتایا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطاب اقبال حیدر شاہ نامی نوجوان نے آزاد پتن پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، خود کشی کی وجوہات تا حال نہ معلوم ہو سکیں، ورثا کا کہنا ہے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ریسکیو کا عمل شروع نہ کیاگیا، ورثا نے متعلقہ ادارہ جات اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ فی الفور لاش کو ریسکیو کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ لواحقین کو میت کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
نوجوان کی خود کشی