وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ گورنر کے پاس کوئی آپشن نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنا ہی کرنا ہے ۔
گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 48 گھنٹے گزر چکے ہیں ، اسپیکر کو خط بھی جاچکا ہے ، وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ آج عدالت جانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں ن لیگ کا کیس بہت مضبوط ہوگا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کا مفاد اس میں ہے کہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو ، گورنر نے کہا کہ موجودہ سیشن میں اعتماد کا ووٹ لیں یا نیا سیشن بلائیں