اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکا خوش کش تھا— فوٹو: آن لائن
اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکا خوش کش تھا— فوٹو: آن لائن

اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکا خوش کش تھا، حملہ آورنے خودکش جیکٹ سے دھماکا کیا، خودکش جیکٹ میں تقریباً 12 سے 15کلو بارودی مواد موجود تھا، گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا۔

حملہ آورنے خودکش جیکٹ سے دھماکا کیا، خودکش جیکٹ میں تقریباً 12 سے 15کلو بارودی مواد موجود تھا، گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا— فوٹو: آن لائن
حملہ آورنے خودکش جیکٹ سے دھماکا کیا، خودکش جیکٹ میں تقریباً 12 سے 15کلو بارودی مواد موجود تھا، گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا— فوٹو: آن لائن

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے تک پہنچ گئے ہیں، خودکش حملہ آور نے ٹیکسی کرائے پر لی تھی، گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے، واقعےمیں خودکش حملہ آور کے علاوہ ڈرائیور بھی ہلاک ہوا۔

حملہ آور ایک تھا یا دو؟

خودکش حملہ آور نے ٹیکسی کرائے پر لی تھی، گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے، واقعےمیں خودکش حملہ آور کے علاوہ ڈرائیور بھی ہلاک ہوا— فوٹو: آن لائن
خودکش حملہ آور نے ٹیکسی کرائے پر لی تھی، گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے، واقعےمیں خودکش حملہ آور کے علاوہ ڈرائیور بھی ہلاک ہوا— فوٹو: آن لائن

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں جائے وقوع سے 2 افراد کے جسمانی اعضاء ملے ہیں، گاڑی میں عورت کی موجودگی کی اطلاع غلط ثابت ہوئی، جائے وقوع سے حاصل فنگر  پرنٹس اور  شواہد نادرا کو بھجوا دیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں جائے وقوع سے 2 افراد کے جسمانی اعضاء ملے ہیں، گاڑی میں عورت کی موجودگی کی اطلاع غلط ثابت ہوئی— فوٹو: آن لائن
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں جائے وقوع سے 2 افراد کے جسمانی اعضاء ملے ہیں، گاڑی میں عورت کی موجودگی کی اطلاع غلط ثابت ہوئی— فوٹو: آن لائن

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے دو مختلف افراد کی شناختی دستاویزات ملیں۔

ڈائریکٹر پمز خالد مسعود کا بھی کہنا ہے کہ کسی خاتون کو  زخمی یا مردہ حالت میں اسپتال نہیں لایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد نے کار میں خاتون کی موجودگی کی اطلاع دی تھی لیکن  دھماکےکی جگہ سے کسی خاتون کی موجود گی کے آثار یا  شواہد نہیں ملے، زخمی اہلکاروں نے بھی ابتدائی بیان میں کار  میں کسی خاتون کے ہونےکی تصدیق نہیں کی،  واقعے سے متعلق جمع شواہد کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ انٹیلی جنس اداروں،اسپیشل برانچ کی بروقت اطلاعات کی وجہ سےناکام ہوا، پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات سے گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، ممکنہ طور پر ڈرائیور یا حملہ آورنےخود کو چادر میں لپیٹا ہواتھا جس سےخاتون کی موجودگی کا گمان ہوا، وفاقی دارالحکومت میں اگلے 48 گھنٹے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔