اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سستا آٹا پروگرام یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 30 جون تک جاری رکھنےکی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 4 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپےکی گرانٹ دینےکی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ میں وزارت دفاع کے لیے 9 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کو سوئی سدرن سےگیس سپلائی کے لیے سوا ارب روپے دینےکی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو اکتوبر تا دسمبر آر ایل این جی کے استعمال پر سبسڈی دینےکی منظوری بھی دے دی۔