تقریباً 10سے زائد کوسٹرز اور چھوٹی گاڑیاں پیر چناسی میں پھنسی ہیں، پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور مرد سوار ہیں: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب
تقریباً 10سے زائد کوسٹرز اور چھوٹی گاڑیاں پیر چناسی میں پھنسی ہیں، پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور مرد سوار ہیں: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں پھنسنے والے تمام 233 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کا کہنا ہے کہ  پیرچناسی میں پھنسےتمام 233سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے،  سیاحوں کو سراں ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس میں پہنچا دیا گیا ہے، ایس ڈی ایم اے، ریسکیو، مظفرآباد جیپ کلب کے رضاکاروں نےاپنی گاڑیوں پرلوگوں کو ریسکیو کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاحوں کو ان کی رہائش گاہوں پر پہنچا دیا جائےگا، مقامی رہائشی آبادی نےریسکیو آپریشن میں بھر پور مدد کی،سیاحوں کو کھانا،گرم مشروبات فراہم کیے جا رہے ہیں، زیادہ تر سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

خیال رہے کہ مسافروں کی گاڑیاں برفباری کے بعد پھسلن کے باعث پھنسی تھیں۔