عمران خان بھی اس تحریک کو جوائن کریں گے، قومی اسمبلی سے استعفے منظور نہ ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کوشش ہو گی 11 جنوری سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لے لیں: فواد چوہدری— فوٹو: فائل
عمران خان بھی اس تحریک کو جوائن کریں گے، قومی اسمبلی سے استعفے منظور نہ ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کوشش ہو گی 11 جنوری سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لے لیں: فواد چوہدری— فوٹو: فائل

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت سینیئر پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی جمعے سے احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرے گی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ  قومی اسمبلی سے استعفے منظور نہ ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کوشش ہو گی 11 جنوری سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لے لیں۔

فواد چوہدری نے نواز شریف پر ملک میں مارشل لا لگوانے کی کوشش کا الزام لگا دیا  اور کہا کہ نواز شریف نے فوجی قیادت کی تبدیلی کو متنازع بنا کر ملک میں مارشل لا لگوانے کی کوشش کی، صرف عمران خان کے تدبر اور تحمل کی وجہ سے فوجی قیادت میں تبدیلی ممکن ہوئی اور ملک میں مارشل لا نہیں لگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کے بجائے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کی کوشش کر رہی ہے ، اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا سارا الزام اسٹیبلشمنٹ پر آئے گا۔