قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے آرڈرکے مطابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے قواعد انضباط کار قانون ساز اسمبلی کے قاعدہ20ضمن (ب)کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 30دسمبر2022ء کی بجائے مورخہ04جنوری2023ء بروز بُدھ بوقت11:00بجے دن طلب کیا ہے۔