پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا سکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق دوبارہ سکر یننگ سخت کرنے کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے جس کے لیے تمام ائیرپورٹس کو مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔مراسلے میں جاری ہدایت نامے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ دوبارہ سخت کی جائے اور تمام ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ ہیلتھ سروس کے عملے کی جانب سے مشتبہ بیمار فرد کا آر اے ٹی ٹیسٹ فوری کیا جائے اور ہر فلائٹ کے 2 فیصد مسافروں کی ہر صورت سکریننگ کی جائے۔مراسلے کے مطابق مسافر کی مزاحمت پر سول ایوی ایشن کا عملہ اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس معاونت کرے، تمام متعلقہ افراد کو ان احکامات پر فوری عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔