جان محمد کے 60 بچوں کی ولادت 3 بیویوں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 5 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ جان محمد کے 55 بچے حیات اور صحت مند ہیں/فوٹو فائل
جان محمد کے 60 بچوں کی ولادت 3 بیویوں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 5 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ جان محمد کے 55 بچے حیات اور صحت مند ہیں/فوٹو فائل

کوئٹہ سےتعلق رکھنےوالے کثیر الاولاد شخص جان محمد کے ہاں ایک اور بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

نئی ولادت کےبعد جان محمد کے ہاں بچوں کی مجموعی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے  ان میں سے 55 بچے حیات ہیں۔

 جان محمد کے ہاں 60 بچوں کی ولادت تین بیویوں سےہوئی جبکہ ان میں سے جان محمد کے 5 بچے انتقال کرگئےتھے۔

پیشےکےاعتبارسےکوالیفائیڈ میڈیکل پریکٹیشنر اورجزوقتی بزنس مین جان محمد کوئٹہ کےنواحی علاقے ہزار گنجی میں اپنا کلینک چلاتے ہیں اور کوئٹہ کےعلاقے مشرقی بائی پاس کےقریب رہائش پذیر ہیں۔

اگر اللہ نے توفیق دی تو چوتھی شادی ضرور کروں گا: جان محمد

بات چیت میں جان محمد کا کہناتھا کہ  ان کےماشا اللہ تمام 55 بچے صحت مند ہیں ان کی پہلی شادی 1999میں ہوئی, پہلی بیوی سے 2000 میں بیٹی شگفتہ نسرین پیدا ہوئی جس کی عمر اب 22 سال ہے۔

جان محمد کے مطابق اللہ نے اپنے فضل وکرم سے انہیں کثیر بچوں سے نوازا ہے اور نئے سال کی آمد پرایک اور بچےکی ولادت سے وہ بہت خوش ہیں،اسی لیےانہوں نے اپنے بچے کا نام بھی حاجی خوشحال خان رکھاہے، ان کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ہی بڑے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

جان محمد کایہ بھی کہنا ہے کہ اولاد اللہ کی دین ہےاور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سنچری مکمل کرے اور اگر اللہ نے انھیں توفیق دی تو وہ چوتھی شادی بھی ضرور کریں گے اور اپنی نسل کو مزید  آگے بڑھائیں گے۔