مظفرآباد وزیر اعظم ہائوس کو ہسپتال بنائیںگے ، وعدوں پر عمل درآمد نہ وہو سکا ، تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل جلال آباد کے مقام پر کروڑوں روپے مالیت سے ایک بڑے قطعہ اراضی پر نیا وزیر اعظم ہائوس تعمیر کیا گیا ٗ جس بارے اس وقت کے وزیر اعظم نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہم وزیر اعظم ہائوس کو ہسپتال بنائیں گے مگر یہ وعدہ دیگر اعلانات کی طرح ایک ہوائی اعلان ہی ثابت ہوا اور تعمیر ہونے والا نیا وزیر اعظم ہائو س ہسپتال تو نہ بن سکا بھوت بنگلا بن گیا ٗ نئے تعمیر ہونے والے وزیر اعظم ہائوس میں دوران کورونا کچھ عرصہ کیلئے قرطینہ سینٹر بنایا گیا تھا بعد ازاں اسے بھی ختم کر دیا گیا ٗ نیا تعمیر ہونے والا وزیر اعظم ہائوس جو اداروں کی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو رہا ہے ،عوامی حلقو ں سمیت سیاسی سماجی مذہبی و دیگر اکابرین نے نئے وزیر اعظم ہائوس کیلئے تعمیر ہونے والی اس بڑی عمارت کو فوری طور پر کسی کالج یونیورسٹی کو دینے یا پھر پرا ئیویٹائز کر کے ریاستی دولت کو تحفظ پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اعلانات