مظفرآباد موسم سرما کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ٗ دارلحکومت کے قرب و جوار کے پہاڑی نے سفید چادر اوڑ ھ لی ٗ ہلکی پھلکی بوندا باندی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ٗ گزشتہ رات سے مظفرآباد و قرب جوار کے علاقوں میں بارش و برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہو گیا ٗ رہتی کسر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ٗ بجلی کی آنکھ مچولی اور جلائی جانے والی لکڑی ٗ ایل پی جی اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نے پوری کر دی ٗ سردی کی شدت نے عوام میں نزلہ ٗذکام ٗ کھانسی اور نمونیا جیسے امراض میں اضافہ کر دیا ٗشہر کی مصروف ترین شاہرات پر کیچڑ ٗ پھسلن اور ابلتے گٹروں نے حادثات کو جنم دینا شروع کر رکھا ہے ٗ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے موسم سرما کی دوسری بارش نے ایک دفعہ پھر سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ شروع ہے ٗ جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ٗ ٗ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کا قبلہ درست کرنے کیلئے کردار اداکریں۔