لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دے دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نےاسمبلی فوری تحلیل کرنےکاکہا، اجلاس میں موجود رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں اب تاخیر نہیں ہونی چاہیے جس کے بعد وزیر اعلی پرویز الہبی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کردی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے بعد اب عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی، اسمبلی توڑنےکاحتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد ہوا، ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بھجوائے گئی