کراچی میں منوڑہ پر ایک شخص نے اپنے 2 بیٹوں کو سمندر میں پھینک دیا اور خودکشی کی کوشش کی، بچوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ماڑی پور کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) غلام حسین کورائی نے بتایا کہ ایک شخص نے بدھ کی شام اپنے بچوں کو منوڑہ میں سمندر کی لہروں میں پھینک دیا اور بعد ازاں سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے اسے بچا لیا، پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ عیسیٰ نگری کا رہائشی ہے، اس کے اپنی بیوی کے ساتھ شدید اختلافات ہو گئے کیونکہ مبینہ طور پر اس کا کسی دوسرے مرد کے ساتھ افیئر ہے۔
اس نے مزید بتایا کہ وہ اپنے دونوں بچوں کو سمندر پر لایا تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ خودکشی کرسکے۔تحریر جاری ہے
ایس ایچ او نے بتایا کہ وہ بڑے مشہور نجی ہسپتال میں وارڈ بوائے ہے تاہم وہ ایک اور نجی ہسپتال میں وارڈ بوائے کا کام کررہا ہے ۔
دوسری جانب، ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ایدھی کے غوطہ خوروں نے جمعرات کو ریسکیو کی کوششیں شروع کیں، بچوں کے عمریں 6 سے 9 سال کے درمیان ہیں