تبدیلی سرکا ر بھی عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا دینے کے لیے تیار کمر توڑ مہنگائی میں عوام کو ریلف دینے کے بجائے سرکاری آٹے کی قیمت میں فی من 1200روپے اضافے کا فیصلہ سمری تیار ، تفصیلا ت کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے خطے میں سرکاری آٹے کا بحران ختم کرنے اور عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا دینے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں سرکاری آٹے کی قیمت فی کلو 30روپے اور فی من 1200 روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،’’اوصاف ‘‘ذرا ئع کے مطابق آٹے کی قیمتوں کی سمری تیا ر کر لی گی ہے جو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد لاگو ہو گی حکومت آزاد کشمیر کی عوا م کو کمر توڑ مہنگائی سے نجا ت دلانے کے بجائے آٹے کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر کے عوام کو 2023کا بڑا تحفہ دینے کے لیے مکمل طور پر تیاریاں کر چکی ہے ۔
آٹا