محکمہ پولیس آزاد کشمیرکنسٹیبلان کی بھرتیاں،مافیا کی جانب سے مبینہ طور پر حقداروں کو نظر انداز کرتے ہوئے مٹھی گرم کرنے والوں کو پاس کروا نے کا انکشاف، مظفرآباد کے 221 نوجوان NTS پاس کرنے اور میرٹ لسٹ میں شامل ہونے کے باوجود اپنے حق سے محروم کر دیئےگئے، تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ پہلے محکمہ پولیس آزاد کشمیر کی آسامیاں مشتہر ہوئیں اور ان پر
بھرتی کی گئی ضلع مظفرآباد کے علاوہ تمام اضلاع کی مشتہر آسامیوں کو بڑھا کر دوگنا کیا گیا جبکہ ضلع مظفرآباد کی آسامیوں میں کوئی اضافہ ممکن نہ ہو سکا، تمام اضلاع کی نسبت مظفرآباد کے سب سے ذیا دہ امیدواران نے پولیس کنسٹیبلان کا یہ امتحان پاس کیا جبکہ صرف مظفرآباد کے 221 نوجوانوں نے NTS پاس کیا اور ان میں سے آج تک ایک کو بھی بھرتی نہیں کیا گیا جبکہ باقی تمام اضلاع میں بھرتی کوٹہ کو دگنا کر کے ایڈجسٹ کر دیئے گئے،سول سوسائٹی نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے نوجوانوں کیلئے بھرتی کوٹہ کو دگنا کر کے ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے، ان نوجوانوں کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے ضلع مظفرآباد کی اسامیوں میں دوسرے اضلاع کی طرح اضافہ کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو بہتر روز گار میسر آ سکے۔
بھرتیاں