آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں آٹےکے لیے احتجاج کے دوران بزرگ شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

آزاد کشمیر میں بھی آٹےکی قلت برقرار ہے، سرکاری آٹےکی قیمت میں ہوشربا اضافے اور عدم فراہمی کے خلاف نکیال میں گزشتہ روز جندروٹ کے مقام پر احتجاج کیا گیا۔

 ایک بزرگ شہری آٹے کے حصول کے لیے آٹا ڈپو کے باہر سستے آٹے کی فراہمی اور آسان ترسیل کی دہائی دیتے رہا۔

اسی دوران بزرگ شہری کی حالت بگڑ گئی جسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ فوڈ انسپکٹرکا کہنا ہےکہ جتنا آٹا آتا ہے فوری تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میر پور خاص میں بھی سسٹے آٹے کے اسٹال پر بھگدڑ میں گرکر دم گھٹنے سے ایک شخص انتقال کرگيا تھا۔