آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار ا نور خان انتقال کر گئے ہیں۔میجر جنرل (ر) سرداد محمد انور خان راولپنڈی میں رہتے تھے کافی عرصے سے بیمار تھے ۔ جمعرات کو ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی اور بالاخر اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ ان کا تعلق راولاکوٹ آزاد کشمیر سے تھا۔سردار محمد انور خان 9 مئی 1945 ، کو ضلع پونچھ کے قصبے ٹائیں میں پیدا ہوئے تھے۔ سردار ا نور خان نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ پاک فوج میںمختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے میجر جنرل ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ پاک فوج سے ریٹائر منٹ کے بعد 25 اگست 2001 سے 23 اگست 2006 تک آزاد کشمیر صدر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔سردار ا نور خان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ آرمی قبرستان ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی سردار انور نے امریکن وار کالج سے فن حرب ضرب کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی
صدر انور