آزاد کشمیر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود دارلحکومت مظفرآباد میں سرکاری آٹا غریب عوا م کو ملنا ایک خواب بن کر رہ گیا ، گزشتہ دنوں حکومت آزاد کشمیر نے آٹے کی فی من قیمت میں 1200روپے تک کا اضافہ کر دیا تھا جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت نے اضافہ واپس تو لیا مگر شہریوں کو سستا آٹا فراہم نہ ہو سکا،محکمہ خوراک کے مطابق آزاد کشمیر کے آٹے کی وافر مقدار موجود ہے مگر شہریوں کو سستا آٹا فراہم کرنے میں محکمہ خوراک مکمل ناکام ہو چکا ہے ،ملوں سے آٹا من پسند افراد اور پرائیویٹ دکانوں پر فروخت کیا جا رہا ہے جہا ں پر آٹے کی فی تھیلی 20کلو 1700روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ سرکاری ڈپوئوں پر دن بھر لائنوں میں کھڑے شہری شام کو خالی ہاتھ گھر لوٹنے پر مجبور ہیں شہریوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کی فی الفور سستا آٹا فراہم کیا جائے اور سستے آٹے کے پوائنٹ لگائے جائیں
مظفر آباد ،، آٹا