حکمرانوں نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے وزرا کی بڑی تعداد دفاتر سے غائب دو ر دراز سے آنے والے سائلین وزراء کے دفاتر کا طواف کرنے پر مجبور،تبدیلی کے دعوے کرنے والوں نے کشمیر ہائوس کو دارلحکومت میں تبدیل کر کے رکھ دیا،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کے وزراء کی بڑی تعداد نے کشمیر ہائوس اسلام آباد کو اپنا مسکن بنا یا ہوا ہے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع سے آنے والے سائلین فائلیں ہاتھوں میں لیے ہفتوں کے حساب سے وزرا ء کے دفاتر کے چکر لگا کر عاجز آ چکے ہیں وزراء عام آدمی کو تو نہیں ملتے مگر اپنی برادریوں او ر من پسند افراد کی فائلیں راتوں رات اسلام آباد منگوا کر کام کر دیئے جاتے ہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر وزراء کو دارلحکومت میں رہنے کا پابند کریں تا کہ عام آدمی کے مسائل حل ہو سکیں۔
کشمیر ہائوس میں ڈیرے