مظفرآباد محکمہ پولیس آزاد کشمیر میں ایک بار پھر تبادلہ جات کا جھکڑ چل گیا،آٹھ پولیس انسپکٹران ادھر سے ادھر کردیے گئے ، تفصیلات کے مطابق مفاد سرکار بہتر انتظامی امور کے پیش نظر انسپکٹران پولیس ضلع مظفرآباد کے تبادلہ جات کر دیے گئے، جس کے مطابق محمد رفیق انسپکٹر حاضر ڈی ایس پی آفس مظفر آباد کو تبدیل کرتے ہوئے بطور ایس ایچ او تھانہ ڈنہ تعینات کر دیا گیا، اسی طرح راجہ یاسر علی خان حاضر ایس ایس پی آفس مظفرآباد کو تبدیل کرکے بطور ایس ایچ او تھانہ پولیس صدر تعینات کر دیا گیا،جب کہ عبدالواجد علوی سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس صدر کو تبدیل کرتے ہوئے بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی تعینات کر دیا گیا، اسی طرح منظر حسین سب انسپکٹر حاضر پولیس دفتر مظفرآباد کو تبدیل کرتے ہوئے بطور ایس ایچ او تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ، منصف خان سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈنہ کو تبدیل کرتے ہوئے بطور ایس ایچ او تھانہ کہوڑی، محمد جاوید عباسی سب انسپکٹر انچارج بیٹ جلال آباد کو تبدیل کرتے ہوئے سی آئی اے سٹاف مظفرآباد، بشارت حسین سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈنہ کو تبدیل کرتے ہوئے تھانہ پولیس سٹی مظفر آباد اور محمد یونس بٹ اے ایس آئی تھانہ پولیس سٹی کو تبدیل کرتے ہوئے جلال آباد تعینات کر دیا گیا جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور تمام لوگ آج ہی سے اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہو کر تعمیری رپورٹ دیں گے۔
تعینات