مظفرآباد وزیر اعظم آزاد کشمیر ٗ موسٹ سینئر وزیر حکومت کے احکامات پر ریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ٗ دارلحکومت کے مضافاتی مقام پیر چناسی میں پھنسے ایک سو پچاس سیاحوں کو باحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ریسکیو 1122راجہ معظم ظفرنے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سمیت ضلعی پولیس ٗ ٹورسٹ پولیس ٗ سول ڈیفنس اور پی ڈبلیو ڈی نے بھی آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ٗ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ریسکیو 1122کے کنٹرول روم پر اطلاع ملی کے تیس سے چالیس گاڑیاں شدید برفباری کی وجہ سے پیر چناسی روڈ پر پھنس گئی ہیں جن میں اسلام آباد سے آئے سیاح طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122سٹیشن 00کی ٹیم موقع پر روانہ ہو گئی اور نیاز پورہ کے مقام پر پھنسی ہوئی گاڑیوں کو ریسکیو کیا اور ایک سو پچاس سے زائد سیاحوں کو پیدل محفوظ مقامات پر پہنچایا ٗ سول سوسائٹی و دیگر سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی حلقوں نے ریسکیو1122سمیت ضلعی انتظامیہ ٗ ٹورسٹ پولیس کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ٗ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو خصوصی فنڈز کا اجراء کرنے کے علاوہ ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد سمیت ان اداروں کو جدید ایکویکمنٹ مہیا کیے جائیں ۔
آپریشن