مظفرآباد،پانیولہ، باغ اپر نیلم ویلی میں شدید برف باری اور سردی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے،خصوصاً کمسن بچوں اور ضعیف العمر افراد کی زندگیاں مناسب خوراک اور علاج نہ ملنے کی وجہ سے شدید متاثر ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن و قانون دان سلیمان شاہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ شدید برف باری کی وجہ سے بلائنڈ ایریاز خصوصاً گریس کی دونوں یونین کونسلز اور سرگن میں شدید جانی و مالی نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے،ان ایریاز کا زمینی رابطہ ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر اور دارالحکومت سے مکمل منقطع، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران حکومت یا انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے، دریں اثنا پانیولہ سے نمائندے کے مطابق با لائی علاقوں میں برفباری ،میدانی علاقوں میں بارشیں ،بیڑیں پاچھیوٹ داتوٹ بیروٹہ ایڑگلی بنگو ئیں میں برفباری سردی کی شدت میں اضافہ لکڑی بالن گیس کی قیمتوں میں اصافہ سے غریب عوام پریشان برفباری سے رابطہ سڑکیں بند بجلی اور انٹرنیت کی سروس معطل دریں باغ سے نمائندہ اوصاف کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید برف باری جبکہ نشیبی علاقوں میں مسلسل بارش باغ کا سدھن گلی چکار باغ سے لسڈنہ فاروڈ کہوٹہ عباسپور باغ تا چتری ٹوپی باغ سے ملوٹ کارابطہ کٹ گیا برف باری کے باعث دہی علاقوں کے مکین گھروں سے باہر نہ نکل سکے جبکہ باغ شہر بھی جزوی طور پر بند ہی رہا ٹرانسپورٹروں کی گاڑیاں بھی مسافر نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر کم ہی نظر آ ئیں کاروباری حضرات ٹولیوں کی شکل میں باغ شہر کے اندر آ گ جلا کر سردی کا مقابلہ کرتے نظر آ ے محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی بارش اور برف باری کا امکان ہے انتظامیہ کی طرف سے بھی سیاحتی مقامات کو جانے والوں کو خبر دار کیا گیا ہے ۔
برفباری