اسلام آباد وزیر اعظم آزاد حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ریاستی عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ صحت کے شعبے کو اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ مظفرآباد میں کارڈیک ہسپتال کو برہان وانی شہید کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ کو خودمختار ادارہ بنایا جائے گا تاکہ ہماری توقعات کے مطابق کارکردگی دکھا سکے۔ان خیالات کا اظہار وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اور معاون خصوصی ڈاکٹر سردار محمود خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاسردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں تا کہ مریضوں اور لواحقین کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ آئندہ چند روز میں مختلف ہسپتالوں کا دورہ کروں گا۔ میری خواہش ہے کہ ریاست کے لوگوں کی توقعات کے مطابق انہیں علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی ممکن ہو، فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں مظفرآباد کے دور دراز علاقوں میں موبائل یونٹس کو فعال کیا جائے گا ج وزیر صحت ڈاکٹر انصر ابدالی نے اس موقع پر کہا کہ تمام ہسپتالوں اور طبی مراکز میں ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کی حاضری یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں کی نئی مشینری انسٹال کر رہے ہیں ۔ سردار تنویر الیاس خان کو آزاد کشمیر کے عوام کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے پارلیمانی پارٹی اپنے وزیراعظم کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔
سردار تنویر الیاس