نیلم وادی نیلم میں چند گھنٹوں کے وقفہ کے بعد برف باری بارش کا سلسلہ جاری ہے سب ڈویژن شاردہ،کیل ویلی،گریس شونٹھر، سرگن لوات بالا میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند پڑی ہوئی ہیں۔گریس ویلی میں پانچ فٹ، جبکہ اڑانگ کیل،شونٹھر اور لوات بالا میں چار فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ وادی نیلم اور بالائی علاقوں درجہ حرارت گرنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں روز مرہ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔سڑکوں کی بندش کی وجہ سے اپر گریس لوات بالا میں اشیائےخورد نوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے شدید برف باری کے باوجود لوگ مریضوں کو پیدل کندھوں پر اٹھا کر ہسپتالوں میں منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔شاہرائے نیلم کیل سے تاوبٹ تک برفانی گلیشئرز گرنے سےمکمل طور پر بند ہےلوات بالا جاگرا ں،شونٹھر ویلیز کی سڑکیں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے بند پڑی ہوئی ہیں ۔وادی نیلم میں چار دن سے جاری برف باری کے باعث بجلی مواصلات کا نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ بدہ تک جاری رہے گا۔
برفباری