برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)برسلز میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل بیلجیم کے زیر اہتمام صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کے موقع پر مختلف ممالک کے صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی ممتاز کشمیری راہنماء ایڈوائزر صدر آزاد کشمیر سردار محمود اقبال ۔مرزا مقصود جرال اور راجہ مجاہد جرال کی ملاقات،صدر ریاست نے سی ای او ریڈیو وائس آف کشمیر و معاون صدر ریاست سردار محمود اقبال کی کشمیر ایشو کیلئے کاوشوں کوسراہا برسلز میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل بیلجیم کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر یورپین پارلیمنٹ کے ممبران، بیلجیئم پارلیمنٹ کے ممبران، بیلجیئم سینٹ کے ممبران، یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداران اور مختلف تھنک ٹینکس کے نمائندگان نے بھی خطاب نے بھی شرکت کی صدر ریاست نے مزید کہا کہ ہم کشمیری یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ پر اس لئے بھی تکیہ لگائے بیٹھے ہیں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے اور کشمیری عوام بھارت کے ظلم و جبر کے باعث ایک سنگین اور اذیت ناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور یورپی یونین فوری طور پر کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے