مظفرآبا الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے معطل 5 اراکین قانون ساز اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ، اثاثوں کے گوشوارے جمع کروانے پر پانچ اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، گوشوارے جمع نہ کروانے پر 11 اراکین اسمبلی کی رکنیت الیکشن کمیشن نے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، 5 اراکین کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، بحال ہونیوالے اراکین میں وزیر صحت انصر ابدالی، وزیر زراعت سردار میر اکبر،پیپلزپارٹی کے میاں وحید، سردار جاوید ایوب اور مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق شامل ہیں۔
بحال